فائیو جی کیلئے اقدامات کر رہے، اس سے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کا حصول ممکن ہوگا: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)وزیراعظم شہباز شریف سے غیر ملکی کمپنی کے چیئرمین کی قیادت میں 5 رکنی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ، علی پرویز ملک اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا حکومت ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی ترقی و ترویج کے لیے کوشاں ہے، 3 سالوں میں آئی ٹی برآمدات 25 بلین ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں، دور دراز علاقوں میں بھی تیز تر موبائل انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان میں فائیو جی انٹرنیٹ کی سروسز متعارف کرانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، فائیوجی سروسز کی بدولت ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ان کا کہنا تھا کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق ٹیلی کام سیکٹر کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔غیر ملکی وفد نے ملک میں حالیہ معاشی استحکام کے حوالے سے حکومتی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان آئی ٹی و ٹیلی کام کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک اہم ملک بن چکا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر