بانی پی ٹی آئی نے ٹرمپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے: علی محمد خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں بتایا کہ جو بائیڈن کے دور میں مداخلت ہوئی اور اس دور میں جو منفی رویہ تھا، ٹرمپ کے آنے سے وہ نیوٹرل ہو جائے گا تو فرق تو پڑے گا۔علی محمد خان کے مطابق عمران خان نے ٹرمپ کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ جب میں وزیراعظم تھا تو میرا ٹرمپ سے رابطہ رہتا تھا اور ایک اچھا دوستانہ تعلق تھا، اگر وہ لوگ آتے ہیں جن سے اچھا تعلق رہا ہے تو یہ اچھی پیش رفت ہے۔ علی محمد خان کے مطابق انہوں نے بانی پی ٹی آئی سے ڈائیلاگ کی بات کی، بانی نے اس سے اتفاق کیا مگر کہا کہ آگے بڑھنے کا راستہ صرف احتجاج ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا معاملہ پاکستان میں ہی مکمل ہوگا امریکا سے نہیں۔دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حالیہ قانون سازی سے سپریم کورٹ کو کمزور کیا گیا ہے، تحریک انصاف نے ملک کی بہتری کیلئے قانون سازی کی ہمیشہ حمایت کی ہے، آئینی ترمیم پر اپوزیشن سے حکومت نے رابطہ کیوں نہیں کیا۔دوسری جانب امریکی انتخابات پر جیونیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ امریکا میں پی ٹی آئی کے لوگوں نے بانی کی رہائی کیلئے مہم چلائی اس دوران ان کی ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم سے بھی دو بار ملاقات ہوئی جس میں معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی امید نہیں لگائی کہ ٹرمپ کے جیتنے سے بانی پی ٹی آئی آزاد ہوجائیں گے، ان کی رہائی کیلئے ہمیشہ عدلیہ، پارلیمان اور پرامن احتجاج کا سہارا لیا۔



  تازہ ترین   
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر