شادی سے صحت کو ہونے والے بہترین فائدے کا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ڈپریشن یا انزائٹی کے شکار افراد کو دماغی اور جسمانی دونوں طرح کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔مگر اچھی خبر یہ ہے کہ شادی شدہ افراد میں ڈپریشن کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوتا ہے۔یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔جرنل نیچر ہیومین بی ہیوئیر میں شائع تحقیق کے مطابق غیر شادی شدہ افراد میں ڈپریشن کی علامات کا خطرہ شادی شدہ افراد کے مقابلے میں 80 فیصد تک زیادہ ہوتا ہے۔اس تحقیق میں 7 ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔ان افراد کی صحت کا جائزہ 4 سے 18 سال تک لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ شادی شدہ جوڑوں کے مقابلے میں غیر شادی شدہ افراد میں ڈپریشن کی علامات سے متاثر ہونے کا خطرہ 79 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔اسی طرح جو جوڑے ایک دوسرے سے الگ ہو جاتے ہیں ان میں ڈپریشن کا خطرہ 99 فیصد زیادہ ہوتا ہے جبکہ شریک حیات کے انتقال سے یہ خطرہ 64 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔خواتین کے مقابلے میں غیر شادی شدہ مردوں میں ڈپریشن کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔محققین کے مطابق شادی شدہ جوڑوں میں ڈپریشن کا خطرہ کم ہونے کی کئی وجوہات ہیں۔مثال کے طور پر جوڑے ایک دوسرے کو معاشرتی تعاون فراہم کرتے ہیں جبکہ وہ ایک دوسرے کی شخصیت پر مثبت اثرات کرتے ہیں۔مگر ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کسی حد تک محدود ہے تو اس حوالے سے مزید تحقیقی کام کرنے کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر