سروسزچیفس کی مدت ملازمت میں اضافہ مسلح افواج کا اندرونی معاملہ ہے: سیکرٹری پی ٹی آئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھاکہ حکومت نے گزشتہ روز عدلیہ اور پوری قوم پر حملہ کیا، حکومت اب مقتدرہ کی خواہش پر جج لگائے گی اور پاکستان کو ایک محکوم ملک بنانے کی سازش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد ذہن رکھنے والوں کیلئے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں، ہمیں فیصلہ کرنا ہے ڈرے ہوئے انسانوں کی طرح رہنا ہے یا آزاد قوم کی طرح؟ ہمیں اور ہمارے بچوں کو بھی دبایا جا رہا ہے۔سروسز چیفس کی مدت 5 سال ہوگی، قائم مقام صدر کے دستخط کے ساتھ ہی تمام بلز قانون بن گئے۔ان کا کہنا تھاکہ آج ہماری نوجوان نسل مایوس ہو چکی ہے، وہ ملک سے فرار چاہتے ہیں، ہم ڈر گئے ، سہم گئے تو ملک میں تاریکی کا راج ہو گا۔سروسزچیفس کی مدت سے متعلق پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سروسزچیفس کی مدت ملازمت میں اضافہ مسلح افواج کا اندرونی معاملہ ہے، یہ قانون سازی جس طرح سے کی گئی ہے اس طرح نہیں ہونی چاہیے تھی۔ان کا کہنا تھاکہ بہرحال یہ ایک واقعہ ہے جو ہوگیا ہے، اس کے ساتھ ہی آگے بڑھیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے آرمی ایکٹ اور ججز ایکٹ میں ترمیم کے بل منظور کیے تھے، آرمی، نیول اور ائیر فورس ایکٹ میں ترمیم کے مطابق سروسز چیفس کے عہدے کی مدت اب تین سے بڑھ کر پانچ سال کردی گئی۔قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 9 سے 12 کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی یہ بلز منظور کرلیے تھے اور قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کے دستخط کے بعد قانون بن گئے ہیں۔

No compatible source was found for this media.



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر