اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکا میں صدارتی انتخابات کے الیکشن کے دن کی ووٹنگ کا آغاز رات نیو ہیمپشائر میں ہوا اور پہلا ووٹ نیو ہیمپشائر کے ایک چھوٹے سے قصبے ڈکسوائل نوچ میں ڈالا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈکسوائل نوچ میں کل 6 ووٹ رجسٹر تھے جن میں سے ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس دونوں کو 3،3 ووٹ پڑے اور اس طرح نیو ہیمپشائر کے ایک چھوٹے قصبے میں ڈیموکریٹ اور ریپبلکن امیدوار میں مقابلہ برابر رہا۔ امریکی صدارتی الیکشن کا پہلا غیر سرکاری نتیجہ آگیا، ٹرمپ اور کملا کو کتنے کتنے وکے امریکی صدارتی انتخابات میں اس قصبے سے جوبائیڈن کو تمام 5 ووٹ ملے تھے/ فوٹو: امریکی میڈیا۔رپورٹ کے مطابق 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں اس قصبے سے جوبائیڈن کو تمام 5 ووٹ ملے تھے جب کہ ٹرمپ ایک بھی ووٹ لینے میں کامیاب نا ہوسکے تھے۔ امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ڈکسوائل نوچ قصبے میں امریکا کی تمام دیگر ریاستوں سے قبل رات گئے ووٹنگ کرنے کا آغاز 1960 میں ہوا تھا اور اب یہ ایک روایت ہے۔ امریکی صدارتی الیکشن کا پہلا غیر سرکاری نتیجہ آگیا، ٹرمپ اور کملا کو کتنے کتنے ووٹ ملے ؟ڈکسوائل نوچ میں کل 6 ووٹ رجسٹر تھے جن میں سے ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس دونوں کو 3،3 ووٹ پڑے/ فوٹو: امریکی میڈیا۔واضح رہے امریکا میں صدارتی انتخابات آج منعقد ہونے جارہے ہیں اور الیکشن کے دن کی ووٹنگ کا آغاز اب سے چند گھنٹوں بعد باقاعدہ طور پر ہوگا جب کہ ہر ریاست میں ووٹنگ کے آغاز اور اختتام کا وقت الگ الگ ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ قبل از وقت ووٹنگ کے تحت ہونے والی بیلٹ اور ای میل ووٹنگ کے ذریعے بھی اب تک ایک کروڑ سے زائد امریکی اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔ صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
امریکی صدارتی الیکشن کا پہلا غیر سرکاری نتیجہ آگیا، ٹرمپ اور کملا کو کتنے کتنے ووٹ ملے ؟



