ووٹ دو، کپڑے دھو: امریکی صدارتی انتخابات کیلئے منفرد پولنگ اسٹیشنز بن گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) امریکا میں قبل از وقت ووٹنگ اور ڈاک کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت موجود ہے اور کچھ اندازوں کے مطابق ان انتخابات میں کم و بیش نصف ووٹر اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں تاہم ووٹرز کی ایک بڑی تعداد الیکشن کے روز ہی اپنا ووٹ کاسٹ کرے گی۔امریکی صدارتی انتخابات میں جہاں بہت کچھ غیر معمولی ہوتا ہے وہیں پولنگ اسٹیشنز بھی بعض اوقات غیر معمولی مقامات پر بنائے جاتے ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے کل ہونے والے انتخابات کے لیے بنائے گئے ایسے ہی کچھ پولنگ اسٹیشنز کی فہرست شائع کی ہے۔
کپڑے دھوئیں اور ووٹ کاسٹ کریں
ووٹ دو، کپڑے دھو: امریکی صدارتی انتخابات کیلئے منفرد پولنگ اسٹیشنز بن گئےشکاگو کے علاقے شکاگو لان میں کوئی سرکاری عمارت موجود نہیں ہے کہ جہاں پولنگ اسٹیشن بنایا جائے۔اس حوالے سے ایک مقامی لانڈری مدد کررہی ہے جہاں واشرز اور ڈرائرز کے درمیان پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے، اس طرح لوگ اپنے کپڑے بھی دھو سکیں گے اور ووٹ بھی ڈال سکیں گے۔یہ فیصلہ کاروبار کے لیے بھی مفید ہے، لانڈری کے منیجر کا کہنا ہے کہ یہاں پولنگ اسٹیشن بنانے سے ہمارے کاروبار میں بھی اضافہ ہوا ہے، بس کبھی کبھی مشکل ہوجاتی ہے جب لوگ ووٹر آئی ڈی طلب کرنے پر عادتاً اپنا لانڈری کارڈ دکھا دیتے ہیں۔
کافی، کروساں اور ووٹ
ووٹ دو، کپڑے دھو: امریکی صدارتی انتخابات کیلئے منفرد پولنگ اسٹیشنز بن گئے۔سان فرانسسکو کے معروف فرنچ کیفے اور بیکری نے 2020 کے انتخابات میں کیفے کا کچھ حصہ پولنگ اسٹیشن کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے بعد سے یہاں مختلف سطحوں کے 3 انتخابات کے لیے پولنگ ہوچکی ہے۔کیفے کی منیجر کا کہنا ہے کہ اب ہمیں معلوم ہوگیا ہے کہ ووٹرز کو آلمنڈ کروساں بہت پسند ہیں اور اس مرتبہ پہلے سے انہیں کافی تعداد میں تیار کرکے رکھیں گے۔
فلائٹ اسکول یا پولنگ اسٹیشن؟
ووٹ دو، کپڑے دھو: امریکی صدارتی انتخابات کیلئے منفرد پولنگ اسٹیشنز بن گئے۔انڈریو روبلارڈ کیلیفورنیا میں ایک فضائی کمپنی چلاتے ہیں جہاں چھوٹے طیاروں کو آپریٹ کیا جاتا ہے۔کل ہونے والے صدارتی انتخابات میں یہاں بھی پولنگ اسٹیشن بنایا جائے گا۔ مقامی ووٹرز کمپنی کے ٹرمینل پر اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے اور اس کے بعد انہیں ائیرپورٹ کا دورہ بھی کروایا جائے گا جس کے بعد وہ چاہیں تو فلائٹ اسکول میں داخلہ بھی لے سکیں گے۔
گیم کھیلیں، ووٹ ڈالیں
ووٹ دو، کپڑے دھو: امریکی صدارتی انتخابات کیلئے منفرد پولنگ اسٹیشنز بن گئے۔امریکی ریاست آیووا کے ایک معروف گیمنگ کلب میں لوگ گیم مشینز میں ٹوکن ڈالتے ہیں لیکن کل وہ اپنا بیلٹ کاسٹ کررہے ہوں گے۔یہاں پر 24 بالنگ لینز، ایک آرکیڈ اور ایک چھوٹا گالف کلب بھی موجود ہے اور یہاں گزشتہ 8 برسوں سے انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشن بن رہا ہے۔گیمنگ کلب کی منیجر کا کہنا ہے کہ اکثر والدین جو ووٹ کاسٹ کرنے آتے ہیں وہ اپنے بچوں کو مصروف رکھنے کے لیے انہیں کسی گیم کا ٹکٹ خرید کر دے دیتے ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر