بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 36 افراد ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترا کھنڈ کے ضلع الموڑا میں ایک مسافر بس بے قابو ہوکر 200 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔رپورٹ کے مطابق بس میں کل 50 افراد سوار تھے اور بس گولی کھال کے علاقے سے رام نگر جارہی تھی جس دوران اسے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ کی جانب سے حادثے میں ہلاک افراد کے لواحقین کو 4 لاکھ اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر