ویڈیو: سیلاب زدہ علاقے کے دورے کے دوران مقامی افراد کا احتجاج، اسپین کے بادشاہ پر کیچڑ پھینک دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسپین کے بادشاہ فیلیپ اور ملکہ لتیزیا نے آج ویلنسیا شہر کے سیلاب سے متاثر ہ علاقے پائیپورٹا کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران مقامی لوگوں نے بادشاہ اور ملکہ کو دیکھتے ہی احتجاج شروع کردیا اور ان پر کیچڑ پھینکنے لگے۔سکیورٹی اہلکار چھتریوں کی مدد سے بادشاہ اور ملکہ کو بچانے کی کوشش کرتے رہے جبکہ اس دوران مقامی لوگ بادشاہ کو دیکھ کر ’قاتل، قاتل‘ کے نعرے لگاتے رہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بادشاہ فیلیپ کچھ لوگوں سے گفتگو کررہے ہیں جو بادشاہ کو بتارہے ہیں کہ صورتحال کے بارے میں پہلے سے معلوم تھا لیکن کسی نے کچھ نہیں کیا۔بادشاہ کے دورے کے دوران مقامی افراد ’واپس جاؤ‘ کے نعرے بھی لگاتے رہے۔خیال رہے کہ اسپین میں4 روز قبل آنےوالے تاریخ کے بدترین سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 214 ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق طوفانی بارشوں اورسیلاب کے باعث 2 ہزار افراد اب بھی لاپتا ہیں جبکہ متعدد لوگ اب تک اپنے گھروں اور دیگر جگہوں پر پھنسے ہوئے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے سیلاب زدہ علاقے ویلنسیا میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کے لیے 10ہزار فوجی اور پولیس اہلکار بھیجنے کاحکم دیا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر