پی آئی اے چلانا یا ٹھیک کرنا میرے ذمے نہیں، اونے پونے نہیں بیچ سکتا: وزیرنجکاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عبدالعلیم خان کا کہناتھاکہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے سارا عمل چل چکا تھا، پی آئی اے کی نجکاری کے فریم ورک میں تبدیلی کا اختیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے چلانا یا ٹھیک کرنا میرے ذمے نہیں، میری ذمہ داری صرف پی آئی اے کو بیچنا ہے، پی آئی اے کا خسارہ عوام نہیں اٹھا سکتے اس لیے بیچ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ اپنے گریبانوں میں جھانکیں پی آئی اے کو اس حال میں پہنچانے کی ذمہ کس کس کی ہے؟ پی آئی اے کوبیچنا یا خریدنا الگ الگ بات ہے، میرے پاس انحراف کا کوئی اختیارنہیں ہے، پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے تھا اور پی آئی اے کی نجکاری کاعمل میرےآنےسےپہلےشروع ہو چکاتھا۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ پی آئی اے قومی اثاثہ ہے اونے پونے نہیں بیچ سکتا، حکومت کا نمائندہ ہوتے ہوئے مفت بھی نہیں بیچ سکتا، پی آئی اے نجکاری کا سیٹ اپ نگراں حکومت میں بنایاگیا۔انہوں نے مزید بتایاکہ کے پی حکومت نے کہا ہم خریدنا چاہتے ہیں، یہ نہیں کہہ رہا پی آئی اے کو نقصان میں بیچ دیں، چاروں صوبے مل کر پی آئی اے لینا چاہتے ہیں توبہت اچھی بات ہے، صحیح طریقے سے چلایا جائےتو پی آئی اے بہت اچھی ائیر لائن ہے، جب یوکے جاتا تھا تو پی آئی اے سے جاتاتھا۔وزیر نجکاری کا کہنا تھاکہ مجھے کاروبار نہ سکھائیں، کون ہے جس نے پی آئی اےکو نہ ڈبویا ہو جنہوں نے پی آئی اے کے ساتھ سب کچھ کیا وہ مجھے سکھارہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی آئی اےکی خریداری کے لیے واحد بولی دہندہ کمپنی نے رقم میں اضافے سے انکار کردیا تھا۔نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی کم از کم قیمت 85 ارب 3 کروڑ روپے رکھی تھی جب کہ بولی دینے والی واحد کمپنی نے 50 فیصد حصص خریدنے کے لیے 10 ارب روپے کی بولی لگائی تھی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر