صدارتی انتخابات: کروڑوں امریکیوں نے الیکشن سے 2 روز قبل ہی اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں اب تک7 کروڑ 50 لاکھ (75 ملین) سے زائد ووٹرز نے قبل از وقت ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف فلوریڈا میں قائم کیے گئے الیکشن لیب کے ڈیٹا کے مطابق 4 کروڑ 10 لاکھ لوگوں نے پولنگ اسٹیشنز پر جا کر اپنا ووٹ دیا جب کہ 3 کروڑ 40 لاکھ لوگوں نے پوسٹل بیلٹ یاای میل ووٹنگ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
امریکا میں قبل از وقت ووٹنگ کا نظام
امریکی انتخابات میں ووٹرز کو الیکشن کے دن سے قبل ہی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوتی ہے مگر ہر ریاست میں قبل ازوقت ووٹ دینے کا طریقہ کار وہاں کی مقامی حکومت طے کرتی ہے اور یہ طریقہ کار دوسری ریاست سے مختلف بھی ہوسکتا ہے۔امریکا کی کچھ ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹ دینے کے لیے ووٹرکو الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے بنائے گئے پولنگ اسٹیشن جانا ہوتا ہے جہاں ووٹر کو بیلٹ پیپر دیا جاتا ہے جس کے بعد ووٹرز اپنی مرضی کے امیدوار کو ووٹ دیتا ہے۔امریکا کی کچھ دیگر ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ کے لیے ووٹرز ای میل کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرتے ہیں، ووٹرز کو اپنی رجسٹر ای میل پر بیلٹ پیپر موصول ہوتا ہے جس پر وہ کسی بھی امیدوار کے نام پر نشان لگا کر واپس اسی ای میل کے ذریعے الیکشن کمیشن کو بھیج دیتا ہے۔واضح رہے امریکا میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے ہیں جس میں اصل مقابلہ ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کے درمیان ہونا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر