جب بھی ریپبلکن صدر آتاہے پاکستان سے تعلقات بہتر ہوتے ہیں: سربراہ مسلمز فار ٹرمپ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ساجد تارڑ کا کہنا تھاکہ 52 فیصدامریکی مسلمان ٹرمپ کی توثیق کر رہے ہیں، ٹرمپ امن قائم کریں گے، جنگیں ختم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تین سال امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ سویارہا جیسے ہی ٹرمپ نے امیدوار بننے کا اعلان کیا ان کے خلاف کیس بنادیے گئے، ٹرمپ پراتنے زیادہ سیاسی کیس ہیں جو سیاسی انتقام ہے۔ان کا کہنا تھاکہ یوکرین کی جنگ امریکا کی نہیں یورپ کی جنگ ہے، امریکا کو حقیقی آزادی کی ضرورت ہے اور امریکی اسٹیبلشمنٹ انیس بیس کے فرق سے اثر رکھتی ہے۔ساجد تارڑ کا کہنا تھاکہ کئی ملین تارکین وطن کو سوئنگ اسٹیٹس میں بسایا جارہاہے لیکن 21 ملین جرائم پیشہ تارکین کو بے دخل کیاجائےگا۔وائٹ ہاؤس میں اکلوتا مسلمان۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر تنازع کی وجہ امریکی کمزور خارجہ پالیسی ہے، دنیا میں امریکی کمزور خارجہ پالیسی کا فائدہ اٹھایا جارہاہے، ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں وہ صدرہوتے تو اسرائیل حماس جنگ نہ ہوتی، ٹرمپ کی پالیسی ہے اسرائیل کو جلد سے جلد آپریشن مکمل کرکے واپس چلے جانا چاہیے۔سربراہ مسلمز فار ٹرمپ کا کہنا تھاکہ جب بھی ری پبلکن صدر آتاہے پاکستان سے تعلقات بہتر ہوتے ہیں، سیاسی پارٹی مذہبی تحریک بن چکی ہے سیاسی لیڈر مرشد بن چکاہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر