سینیٹ قائمہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 25 کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فاروق ایچ نائیک کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کااجلاس ہوا۔ کمیٹی نے اکثریتی رائے سے سپریم کورٹ کے ججزکی تعداد25کرنے کی منظوری دی۔کمیٹی چیئرمین نے کہاکہ 25 ججز میں ایک چیف جسٹس اور 24ججز شامل ہوں گے۔جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف نے ججزکی تعداد بڑھانے کی مخالفت کی اور پی ٹی آئی رہنما حامد خان کا کہنا تھاکہ ہمیں اس طرح قانون سازی پراختلاف ہے، ججز تعیناتی کا ایسا طریقہ کارعدلیہ کی آزادی پرحملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم سے ہم نے عدلیہ کو بہت سخت نقصان پہنچایا ہے جب کسی ملک کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں توججز کی تعداد بڑھائی جاتی ہےکیوں کہ مرضی کے فیصلے نہیں آرہے ہوتے۔جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ تعداد بڑھاکراپنی مرضی کے ججزکوسپریم کورٹ لایا جارہا ہے،25 اکتوبرکے بعد اب ججزبہترین اندازسے کام کررہے ہیں، تعداد بڑھانے کی ضرورت نہیں۔پی پی سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ ججزکی کم از کم تعداد 21 لازمی کرنی چاہیے۔اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری قانون سے استفسا کیا کہ اگر اخبار بتا سکتا ہے کہ مقدمات کی تعداد 60 ہزار ہیں تو آپ کیوں نہیں بتاسکتے؟ آپ کو انفارمیشن کے لیے کتنا وقت چاہیے؟ اس پر سیکرٹری قانون کا کہنا تھاکہ ہمیں کم سے کم بھی تین ہفتے کا وقت دے دیں۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 ہے اور اس کے علاوہ 2 ایڈہاک ججز بھی تعینات ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر