اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی)کے مطابق جاپانی حکومت کی جانب سے کی گئی نئی قانون سازی کے تحت سائیکل چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے والوں کو جرمانے کے ساتھ ساتھ اب کم از کم 6 ماہ کے لیے جیل بھیجا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق نئے قوانین کے تحت حادثات کا باعث بننے والے سائیکل سواروں کو 1500 سے 2 ہزار ڈالر تک جرمانہ ہوگا جب کہ 6 ماہ سے ایک سال تک جیل بھیجا جاسکے گا۔ ۲۰۲۱میں کورونا وبا کے بعد سے جاپان میں سائیکلوں کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور لوگوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کو استعمال کرنا کم کردیا تھا جس کے بعد سائیکلوں سے ہونے والے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا۔جاپان کے مقامی میڈیا کے مطابق ملک میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے مگر سائیکل سے ہونے والے حادثات میں اضافہ ہوا ہے اور صرف 2023 میں 72 ہزار سے زائد سائیکلوں کو حادثات پیش آئے۔
جاپان میں سائیکل چلاتےوقت موبائل استعمال کرنے والوں کو سزا دینے کا فیصلہ



