وزیر اعظم کا دورہ قطر، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے وسیع معاملات پر تبادلہ خیال، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر غور کیا گیا۔ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی نسل کشی اور خطےمیں کشیدگی بڑھنے پر بھی گفتگو کی گئی۔وزیراعظم نے فلسطین کے معاملے پر قطرکے مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں امن قائم کیے بغیر دنیا میں خوشحالی کا حصول ممکن نہیں ہوسکتا۔وزیراعظم نے امیر قطر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، وزیراعظم نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ہمراہ قطر میوزیم کا دورہ بھی کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں قطر کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر