ویڈیو: بائیڈن نے ٹرمپ کے حامیوں کو کچرا کہا تو سابق صدر کچرے کے ٹرک میں جا بیٹھے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ سبز اور نارنجی رنگ کی ہلکی جیکٹ پہننے (کچرا اٹھانے والے پہنتے ہیں) ایک کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہیں۔ٹرمپ آج اپنی انتخابی مہم کے لیے امریکی ریاست ونکونسن پہنچے تھے اور بوئنگ طیارے سے اترنے کے بعد وہ سیدھا ایک کچرا اٹھانے والے ٹرک میں جا بیٹھے جو ان کے انتظار میں تھا جب کہ بعد ازاں انہوں نے کچرا اٹھانے والے ملازمین کے مخصوص جیکٹ پہن کر ریلی سے خطاب بھی کیا۔ سابق امریکی صدر نے کچرا ٹرک میں بیٹھے ہوئے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ بائیڈن اور کملا ہیرس کے اعزاز میں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کو ناکام ترین شخص اور ان کے سپورٹرز کو کچرا قرار دیا تھا تاہم کملا ہیرس نے جوبائیڈن کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا وہ کامیابی حاصل کرکے تمام امریکیوں کی نمائندگی کریں گی۔کملا ہیرس نے کہا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کس نے انہیں ووٹ دیا اور کس نے نہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر