پنجاب اسموگ: گرین لاک ڈاؤن پر عمل جاری، خصوصی بچوں کی آن لائن اسکول کلاسز کی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ڈی جی ادارہ تحفظ ماحولیات عمران شیخ کے مطابق اسموگ کے باعث خصوصی بچوں کواسکول آنےسے روک دیاگیا ہے اور خصوصی تعلیم کے تمام اسکولوں کو آن لائن کلاسزکے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔عمران شیخ نے کہا کہ اسکول بندش کا اقدام سانس، الرجی اور دل کے مریض بچوں کی صحت کے لیےکیا گیا جب کہ گرین لاک ڈاؤن کے تحت اسٹیک ہولڈرزکے اشتراک سے ایس اوپیزپرعمل جاری ہے۔ ڈی جی ماحولیات نے بتایا کہ گرین لاک ڈاؤن ایریا میں گزشتہ شب اسموگ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر 2 باربی کیو ریسٹورینٹ سیل کردیے، پنجاب میں 9 بھٹے اور4 انڈسٹریل یونٹس گرادیے گئے ہیں جب کہ گرین لاک ڈاؤن ایریا میں تعمیرات پر پابندی ہے اور دفاتر کے ڈیزل جنریٹرز کی انسپیکشن آج سے ہوگی۔ دوسری جانب سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اسموگ ایس اوپیزپر مکمل عملدرآمدکو یقینی بنایاجا رہا ہے، فصلوں کی باقیات جلانے والوں کی فوری گرفتاری بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسموگ جان لیوا آفت ہے لہٰذا عوام اسموگ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی فوری رپورٹ کریں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر