سندھ حکومت ٹیکس ہدف ہی عبور نہیں کرسکی، شہباز گل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ سندھ حکومت ٹیکس ہدف ہی عبور نہیں کرسکی، ٹیکس تخمینہ 128ارب تھا جبکہ سندھ حکومت صرف 105 ارب روپے ہی جمع کرسکی،سندھ کا پیسہ لوٹ کر ایان علی کے ذریعے بیرون ملک بھجوایا جاتا رہا ،بلاو ل زرداری کوٹیکس سے نہیں سندھ کو ملنے والے پیسیے مطلب ہے ۔منگل کو اپنے بیان میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ سندھ حکومت ٹیکس ہدف ہی عبور نہیں کرسکی،گزشتہ سال سندھ حکومت نے ٹیکس128ارب کاتخمینہ رکھا تھا جبکہ سندھ نے 105 ارب روپے جمع کیا۔معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ پنجاب میں ہم نے ٹیکس ہدف 27فیصد بڑھایا،سندھ کے پیسے لوٹ کر باہر بھجوائے گئے ،سند ھ کا پیسہ ایان علی کے ذریعے بیرون ملک جاتاتھا، سندھ میں وفاقی حکومت ترقیاتی کام کررہی ہے، کراچی سے ہمیں عوام نے بھاری مینڈیٹ دیا،سندھ میں ہمارے منتخب نمائندے عوام کو جواب دہ ہیں ،سندھ کو جو پیسہ ملااس کا استعمال صرف غیر ضروری نجی دوروں کے لیے ہوتاتھا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو جب وفاق کی طرف سے پیسہ ملتا وہ کہاں کہاں خرچ ہوتا سب کوپتہ ہے اور بلاول زرداری الزام لگاتے ہیں کہ وفاقی حکومت نے ٹیکس جمع نہیں کیا،بلاو ل زرداری کوٹیکس سے نہیں سندھ کو ملنے والے پیسے سے مطلب ہے ۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر