لاہور ہائیکورٹ، 2 کنال سے بڑے گھروں کو بھجوائے گئے لگژری ٹیکس کے نوٹسز معطل

لاہور(نیشنل ٹائمز ) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے 2 کنال سے بڑے گھروں کے مالکان کو بھجوائے گئے ٹیکس کے نوٹسز معطل کر دیئے۔ منگل کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے بڑے گھروں کے مالکان کو لگژری ٹیکس کے نوٹسز بھجوانے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں محکمہ ایکسائز نے ٹیکس ریکوری کے لیے قواعد و ضوابط پورے نہیں کیے، فئیر ٹرائل ہر شہری کا حق ہے، محکمہ ایکسائز کو جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔ شہریوں نے لگژری ٹیکس عائد کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں پنجاب حکومت اور محکمہ ایکسائز کو فریق بنایا گیا۔ چار کنال کے گھر کے مالک کو محکمہ ایکسائز نے لگژری ٹیکس کی مد میں 65 لاکھ روپے کا نوٹس بھجوایا تھا۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر