’دانیہ کو عامر لیاقت کی بیوہ نہ کہا جائے‘، بشریٰ اقبال نے فتویٰ نکوالیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پر ایک پبلک نوٹس شیئر کیا جس میں تمام میڈیا چینلز، لیگل کونسلرز ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور عوام سے باضابطہ طور پر درخواست کی گئی ہے کہ دانیہ ملک کو مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ نہ کہا جائے۔بشریٰ اقبال کے پبلک نوٹس کے مطابق عامر لیاقت کی وفات کے وقت دانیہ ان سے طلاق یافتہ تھیں اور اب دانیہ حکیم شہزاد سے شادی شدہ ہیں۔نوٹس میں درج ہے کہ’ دانیہ کا مرحوم عامر لیاقت سے شادی کا کوئی ریکارڈ بھی نادرا سسٹم میں موجود نہیں، عدم ثبوت اور فتوے کی صورت میں دانیہ کو عامر لیاقت کی بیوہ نہیں کہا جاسکتا اور نہ ہی دانیہ عامر لیاقت کی وراثت میں حقدار ہیں‘ ۔ڈاکٹر عامر لیاقت کا انتقال واضح رہے کہ ٹک ٹاکر دانیہ شاہ مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ تھیں،عامر لیاقت 9 جون 2022 کو انتقال کرگئے، بعد ازاں دانیہ نے عامر لیاقت کی بیوہ کے طور پر جائیداد میں حصہ طلب کیا تھا۔دوسری جانب ان کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال اور بیٹی نے عامر لیاقت کی موت کی وجہ دانیہ ملک کو قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ بھی کیا تھا۔بشریٰ اقبال نے دانیہ ملک پر الزام عائد کیا تھا کہ دانیہ نے عامر لیاقت کے ساتھ شادی نہیں بلکہ پیسوں کی خاطر ڈیل کی تھی۔مزید برآں 2022 میں دانیہ کو عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں گرفتار بھی کیا جاچکا ہے جس کے کئی ماہ بعد عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر