اسموگ پر پاک بھارت ڈپلومیسی کی ضرورت ہے، دونوں پنجاب کو ملکر اقدامات کرنا ہونگے: مریم نواز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ اسموگ کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی ہے اور اسموگ کے معاملے پر پاک بھارت ڈپلومیسی کی ضرورت ہے، جب تک دونوں پنجاب مل کر اقدام نہیں کرتے ہم اسموگ سے نہیں لڑ سکتے۔انہوں نے کہا کہ سوچ رہی ہوں اسموگ کے معاملے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھوں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباددیتے ہوئے اقلیتوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی، کسی نے انہیں تکلیف پہنچانے کی کوشش کی تو مریم نواز ساتھ کھڑی ہوگی، اقلیتیں ہمارے سر کا تاج ہیں، ان کا تحفظ اور احترام حکومت کی ذمہ داری ہے، کسی تفریق کے بغیر ہم سب پاکستانی ہیں۔مریم نواز نے 1400 خاندانوں کو دیوالی پر 15 ہزار روپے کا تحفہ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ اقلیتوں کے فنڈز کو دگنا کررہے ہیں، 20 دسمبر تک منارٹی کارڈ لانچ کرنا ہے، اقلیتوں کو 3 ماہ میں ساڑھے 10 ہزار روپے ملیں گے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر