سپریم کورٹ میں کتنے مقدمات کا اندراج ہوا اور کتنے نمٹائے گئے، تفصیلات جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ مقدمات نمٹائےجانے کی تفصیلات شامل ہیں۔ ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق 29 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں 36 مقدمات کا اندراج ہوا اور 29 اکتوبر کو 124 مقدمات نمٹائے گئے۔گزشتہ عدالتی ہفتے سپریم کورٹ میں 582 مقدمات کا اندراج ہوا اور 700 مقدمات کو نمٹایاگیا جب کہ ستمبر 2024 میں 1013 مقدمات درج ہوئے اور 1310 مقدمات نمٹائے گئے۔ مارچ 2024 میں 822 مقدمات دائرہوئے اور 1462 مقدمات نمٹائے گئے، اپریل کے مہینے میں 1795مقدمات دائر ہوئے اور1516 مقدمات نمٹائے گئے جب کہ مئی میں 1890 مقدمات دائر ہوئے 942 مقدمات نمٹائے گئے۔ سپریم کورٹ کے مطابق جون میں 1423 مقدمات دائر ہوئے اور804 مقدمات نمٹائے گئے، جولائی میں 2125 مقدمات دائر ہوئے اور 1102 مقدمات نمٹائے گئے جب کہ اگست میں 1927 مقدمات دائر ہوئے اور1083 مقدمات نمٹائے گئے۔ ویب سائٹ پر اپ لوڈ تفصیلات کے مطابق 29 اکتوبر تک سپریم کورٹ زیرالتوا مقدمات کی تعداد 59 ہزار 996 رہی جب کہ گزشتہ عدالتی ہفتے میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار 78 تھی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر