انروا پر اسرائیلی پابندی غزہ کے بچوں کے قتل عام کا نیا طریقہ ہے: یونیسیف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایک بیان میں یونیسیف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انروا کے بغیر غزہ میں جان بچانے والے سامان کی فراہمی جاری نہیں رکھ سکتے۔ترجمان یونیسیف کے مطابق انروا پر پابندی کا فیصلہ غزہ کے بچوں کےقتل عام کا نیا طریقہ ہے۔اسرائیل نے اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی ’انروا‘ پر پابندی لگادی۔خیا ل رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی انروا پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے۔اسرائیل کی جانب سے اسرائیلی حکام اور ریلیف ایجنسی کے درمیان روابط پر پابندی، انروا سے تعلقات منقطع کرنے اور اسے دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی بھی منظوری دی گئی۔اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا ہےکہ انروا کے عملےکو اسرائیل کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں پر جوابدہ ہونا چاہیے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح غزہ میں بمباری کی جس کے نتیجے میں 93 فلسطینی شہید ہوگئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور 17 کم عمر بچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد افراد عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں جنہیں ریسکیو حکام کی جانب سے نکالنے کی کوشش جاری ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر