ووٹ کو عزت دو کا جھوٹا نعرہ لگانے والے ہی درحقیقت ووٹ کی عزت کو تار تار کررہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا جھوٹا نعرہ لگانے والے ہی درحقیقت ووٹ کی عزت کو تار تار کررہے ہیں، عام الیکشن میں بدترین شکست ن لیگ کا مقدر بنی، کرپٹ ظل سبحانی اور جعلی راجکماری نے الیکشن چوری کا شوشہ چھوڑا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ نے انتخابی شکست کی ہزیمت چھپانے کیلئے ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ تو لگایامگر ووٹ کی عزت کیلئے عملی طور پر کچھ نہ کیا۔ وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی راہ میں رکاوٹیں ن لیگ کی جانب سے شفاف انتخابات سے فرار کے بہانے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا اور شفاف الیکشن تحریک انصاف کی عوام سے کمٹمنٹ ہے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر