ایف بی آر نے خیبرپختونخوا کی طرف سے 2 فیصد ٹیکس لگانےکی مخالفت کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) خیال رہےکہ خیبرپختونخوا میں 23 اگست 2024 سے انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ ٹیکس عائدکیا گیا تھا۔ یہ ٹیکس ائیر، روڈ اور ریل کے ذریعے کنسائنمنٹس کی برآمدات پر لگایا گیا تھا۔ایف بی آر نے اعتراض کیا ہےکہ خیبرپختونخوا کی طرف سے ٹیکس لگانے سے برآمدات متاثر ہوسکتی ہیں۔ایف بی آر کے مطابق خیرپختونخوا کے مختلف بارڈر پوائنٹس سے افغانستان کو برآمدات ہوتی ہیں۔ برآمدات پر ڈیوٹیز یا ٹیکس لگانے سے ایکسپورٹس پر منفی اثر پڑسکتا ہے۔ اس سے پاکستان کے لیے فارن ایکسچینج کی ترسیل بھی متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔ایف بی آر کا کہنا ہےکہ درآمدات یا برآمدات پر ٹیکس لگانے کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو حاصل ہے۔ ایف بی آر نے اس متعلق وزارت قانون سے بھی رائے لینے کی سفارش کردی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر