عمران خان نے سلمان اکرم اور فیصل چوہدری کے درمیان صلح کرا دی، فواد کیلئے سخت پیغام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فیصل چوہدری کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے رہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کو پارٹی پالیسی کے مطابق چلنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو بھی معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت کر دی۔عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہمی کیلئے درخواست دائر، پی ٹی آئی کا لاتعلقی کا اعلان ۔ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری ایڈووکیٹ اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان صلح کے وقت بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے۔عمران خان نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بھی پیغام بھجوایا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنے پیغام میں کہا کہ فواد چوہدری سے کہیں لیڈرشپ اور پارٹی کے خلاف بیان بازی سے باز رہیں۔یاد رہے کہ تین روز قبل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کو طبی سہولیات کے حوالے سے ایک درخواست دائر کی تھی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے درخواست سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم پیر کے روز ایک نئی درخواست دائر کرے گی۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر