ایف آئی اے اسلام آباد کی حراست میں ملزم کی پراسرار ہلاکت پر 4 اہلکار معطل،جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) اسلام آباد کے انسانی اسمگلنگ سیل میں زیر حراست ملزم پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ بھارہ کہو کا رہائشی عامر حفیظ انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کے زیر تفتیش تھا۔ ملزم کو سب انسپکٹر کاشف علوی نے گرفتار کیا تھا۔ حکام نے تحقیقات شروع کردیں کہ ملزم کی موت کی وجہ تشدد ہے یا اس نے خودکشی کی ہے۔ ملزم عامر حفیظ کو چند دن قبل اسلام آباد پولیس نے بھی مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون کے حکام واقعے کو خفیہ رکھنے میں مصروف ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ ابھی تفصیلات نہیں بتائی جاسکتیں۔ واقعے میں ملوث ایف آئی اے کے چار اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے اور جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ملزم کے خلاف شہری سے 18 لاکھ روپے لیکر اسے کینیڈا بھجوانے کی انکوائری کررہا تھا۔ اس سلسلے میں ملزم کو تحویل میں لیکر تین دن کا ریمانڈ لے رکھا تھا۔ ملزم جس حوالات میں بند تھا وہاں چار سے پانچ دیگر ملزمان بھی تھے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار چوہان نے جوڈیشل انکوائری کی ہدایات جاری کی ہیں۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر