فلپائن میں سمندری طوفان 100 سے زائد لوگوں کی جان لے گیا، لاکھوں بے گھر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 100 افراد طوفان کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 24 اکتوبر کو فلپائن سے ٹکرانے والے طوفان ٹرامی کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور طوفان کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد اب 100 سے تجاوز کرگئی ہے۔ خبر کے مطابق رہائشی علاقوں میں سیلاب اور شدید بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور گھروں میں پانی جمع ہونے سے شہری گھر کی چھتوں پر محصور ہو کر رہ گئے۔

فلپائنی حکام کا بتانا ہے کہ انہیں طوفان کے خطرے کے باعث 5 لاکھ سے زائد لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور کرنا پڑا جبکہ سیلابی صورتحال کے بعد اب تک 40 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، زخمیوں اور لاپتہ افراد کے باعث اموات میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر