بشریٰ بی بی کی جیل سے رہائی بغیر ڈیل کے میرٹ پر ہوئی، ذرائع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل سے حالیہ رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں۔

ایک باخبر ذریعے نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ عدالت سے ضمانت ملنے پر انہیں کسی اور کیس میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کو میرٹ پر ضمانت دی گئی اور یہ حکام کا فیصلہ تھا کہ انہیں کسی اور کیس میں دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے۔جب ان قیاس آرائیوں کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ سابق خاتون اول کی جیل سے رہائی کسی معاہدے کا نتیجہ تھی، تو ذریعے نے واضح جواب دیا کہ ’’نہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ڈیل ہوتی تو وہ پشاور نہ جاتی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سرکاری تحائف کی غیر قانونی فروخت سے متعلق کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنانے کے ایک دن بعد جمعرات کو عمران خان کی اہلیہ کو جیل سے رہا کیا گیا۔ اس طرح اڈیالہ جیل راولپنڈی سے ان کی 9 ماہ کی قید ختم ہوئی۔ بشریٰ بی بی کی رہائی کو عمران خان ​​اور ان کی فیملی کیلئے بڑے قانونی ریلیف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ عمران خان بار بار شکایت کر چکے ہیں کہ ان کی اہلیہ کو غیر منصفانہ طور پر گرفتار کیا گیا اور انہیں دباؤ میں لانے کیلئے خاتون کو مختلف مقدمات میں گھسیٹا جا رہا ہے۔

حتیٰ کہ مختلف مقدمات میں دونوں کی سماعت کے دوران عمران خان عدالتوں کو بتاتے رہے ہیں کہ ان کی اہلیہ بے قصور ہیں اور اُن کا عائد کردہ الزامات سے کوئی لینا دینا نہیں۔ اپنی رہائی کے بعد سے بشریٰ بی بی سب کی توجہ کا مرکز ہیں۔ وہ کیا کریں گی؟ کیا وہ پارٹی سیاست کی قیادت کریں گی، ہنگامہ خیزی اور اسٹیبلشمنٹ مخالف پالیسیوں پر عمل کریں گی یا خاموش رہنے کو ترجیح دیں گی؟



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر