پشاور: ٹشو پیپر فیکٹری میں لگی آگ پر 24 گھنٹوں کی محنت کے بعد قابو پالیا گیا

پشاور(نیشنل ٹائمز)پشاور کے انڈسٹریل اسٹیٹ پر ٹشو پیپر کے کارخانے میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد قابو پالیا گیا۔

ریکسیو حکام کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں کارخانے میں گزشتہ روز لگنے والی آگ کو بجھا دیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ کے باعث کارخانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے، آگ بجھانے میں ریسکیو 1122 کی 25 سے زائد گاڑیاں حصہ لیا۔اس کے علاوہ ریسکیو 1122 کے 100 سے زائد اہلکاروں نے بھی آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، آگ پر قابو پانے کے لیے چارسدہ ، مردان، صوابی، نوشہرہ اور ضلع خیبر کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔

دوسری جانب ترجمان ریسکیو کی جانب سے بتایا گیا کہ آگ بجھانے کے آپریشن کے دوران اب تک تقریباً 18ریسکیو اہلکاروں کی حالت غیر ہوئی، جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر