اسرائیل: فوجی اڈے کے قریب حملہ آور نے ٹرک سے درجنوں افراد کو کچل دیا، کئی کی حالت تشویشناک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ایک ٹرک ڈرائیور نے بس اڈے پر کھڑے ہوئے لوگوں پر ٹرک چڑھا دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ واقعہ وسطی تل ابیب میں قائم فوجی اڈے گلیلوٹ بیس کے قریب پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق ایک تیز رفتار ٹرک بس اڈے پر کھڑے افراد پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکیورٹی حکام اس واقعے کو ایک دہشتگرد حملے کے طور پر دیکھ رہے ہیں جبکہ مشتبہ ٹرک ڈرائیور کو بھی پولیس نے ہلاک کر دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں اپنے مزید 4 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر