فل کورٹ اور سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس طلب، سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کا روسٹر بھی جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کے حلف اٹھانے کے بعد فل کورٹ اجلاس اور سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس طلب کرلیے جبکہ آئندہ ہفتے کا روسٹر بھی جاری کردیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے فل کورٹ اجلاس 28 اکتوبر کو ایک بجے طلب کر لیا۔ اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی عدالتوں کے انتظامی ججز کا اجلاس بھی طلب کیاگیا اور انسداد دہشت گردی عدالتوں کے انتظامی ججز کو عمل درآمد رپورٹس سمیت 7 نومبر کو بلا لیا گیا۔اجلاس سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوگا۔اس کے علاوہ سپریم جوڈیشل کونسل کا بھی طلب کر لیا اور یہ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 8 نومبر کوہوگا۔

آئندہ ہفتے کا روسٹر بھی جاری کردیا گیا، 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک بینچز کا روسٹر جاری کیا گیا ہے اور روسٹر پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت رجسٹرار نے جاری کیا۔سپریم کورٹ کے 8 بینچز 28 اکتوبر سے مقدمات کی سماعتیں کریں گے، بینچ ون چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ 2 میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہونگے۔

جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عرفان سعادت خان بینچ 3 اور بینچ 4 میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد شامل ہوں گے جبکہ بینچ 5 جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی، بینچ 6 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہونگے، بینچ 7 جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہوگا اور بینچ 8 میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل ہوں گے

سپریم کورٹ نے 4 نومبر سے 8 نومبر تک کیلئے بھی ججز روسٹر جاری کر دیا اور 4سے 8 نومبر تک 8 بنچز پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے۔بینچ 1 چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہوگا اور بینچ 2 میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہوں گے جبکہ بینچ 3 میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ اور بینچ 4 میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عرفان سعادت خان شامل ہونگے۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر