پاکستان امن کیلئے ایران سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ ہے: اسرائیلی حملوں پر وزیراعظم کا بیان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن کے لیے ایران سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ ہے۔

اپنے ردعمل میں وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ ایسے حملے نا صرف خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں بلکہ آزادی کے اصولوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔وزیراعظم کا کہنا ہےکہ پاکستان امن کے لیے ایران سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم نے تمام فریقین کو اشتعال انگیزی سے باز رہنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین بھی کی۔

اسرائیلی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہےکہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہےکہ حملے علاقائی امن اور استحکام کے راستے کے لیے نقصان دہ ہیں، حملے پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار خطے میں خطرناک حد تک کشیدگی میں اضافےکا باعث ہیں، اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے مطالبہ ہے کہ بین الاقوامی امن وسلامتی کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر