ماسکیٹو پروٹوکول! اسرائیلی فوج کا فلسطینی شہریوں پر ظلم کا نیا حربہ کیا ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)7 اکتوبر 2023 سے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت اب تک ختم نہ ہوئی اور اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان پر مظالم ڈھانے کے لیے نیا حربہ استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے حالیہ لڑائیوں کے دوران فلسطینی شہریوں کو مجبور کیا کہ وہ غزہ میں ممکنہ طور پر بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز مواد سے بھری عمارتوں میں داخل ہوں تاکہ اسرائیلی فوجی نقصان سے محفوظ رہیں۔اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) کے ایک فوجی اور 5 فلسطینی سابق قیدیوں نے انکشاف کیا کہ انہیں ’انسانی ڈھال‘ کے طور پر استعمال کیا گیا۔ایک اسرائیلی فوجی نے بتایا کہ ان کے یونٹ میں 2 فلسطینی قیدیوں کو جان بوجھ کر اس مقصد کے لیے رکھا گیا تھا کہ انہیں خطرناک علاقوں میں بھیجا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل عام طور پر اسرائیلی یونٹوں میں پایا جاتا ہے اور اسے ’ماسکیٹو پروٹوکول‘ (یعنی مچھر پروٹوکول) کے نام سے پکارا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو عمارتوں میں داخل ہونے کا حکم دیا گیا تاکہ اگر کوئی بم نصب ہو تو صرف فلسطینی قیدیوں کو نقصان پہنچے اور ان کے اپنے فوجی محفوظ رہیں۔فوجی نے بتایا کہ ان کے یونٹ نے پہلے معیاری طریقہ کار اپنایا، مثلاً کتے کو بھیجنا یا بکتر بند بلڈوزر کے ذریعے عمارت میں سوراخ کرنا لیکن اس سال ایک انٹیلی جنس افسر 16 سالہ اور 20 سالہ فلسطینی لڑکوں کو لایا اور انہیں فوجیوں کے آگے بھیجنے کو کہا۔

انٹیلی جنس اہلکار کا دعویٰ تھا کہ ان کا تعلق حماس سے ہے لیکن فوجی کو شک تھا کہ ان افراد کا دہشتگردی کی کسی سرگرمی سے تعلق نہیں۔5 سابق فلسطینی قیدیوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیلی فوجیوں نے انہیں خطرناک علاقوں میں داخل ہونے پر مجبور کیا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر