میر خلیل الرحمان فاؤنڈیشن اور برٹش ایشین ٹرسٹ کی ذہنی صحت کیلئے مہم “مل کر” لانچ کردی گئی

کراچی(نیشنل ٹائمز)کراچی میں میر خلیل الرحمان فاؤنڈیشن اور برٹش ایشین ٹرسٹ کی ذہنی صحت کیلئے مہم ” مل کر ” کی لانچ کردی گئی۔

ذہنی صحت سے متعلق میر خلیل الرحمان فاؤنڈیشن اور برٹش ایشین ٹرسٹ کی مہم “مل کر” کی افتتاحی آرٹس کونسل کراچی میں ہوئی۔ تقریب میں برٹش ایشین ٹرسٹ کی کنٹری ڈائریکٹر کاملہ ماروی ٹپال، جنگ گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہ رخ حسن، مہمان خصوصی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور سابق وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے شرکت کی۔پہلے سیشن میں شاہ رخ حسن اور کاملہ ماروی ٹپال نے مہم کے اغراض و مقاصد پر بریفنگ دی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ماضی کی نسبت اب معاشرہ ذہنی طور پر کافی تبدیل ہوچکا ہے اور لوگوں کی اکثریت ذہنی صحت کو بہتر انداز میں سمجھتی ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مہم کو کامیاب بنانے کیلئے حکومت کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پینل ڈسکشن میں حامد میر، سدرہ اقبال، اداکارہ صنم سعید نے سماجی پابندیوں، معاشی مشکلات اور انسانی رویوں سے پیدا ہونے مختلف ذہنی بیماریوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ تقریب میں ایم ڈی جیو نیوز اظہر عباس، تسکین کے بانی ڈاکٹر طحہٰ صابری، صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود اور سینیئر ریسرچ سائنٹسٹ روبینہ قدوائی بھی شریک تھیں۔ یہ مہم ایک سال جاری رہے گی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر