جنوبی لبنان میں 5، شمالی غزہ میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں 5 اور شمالی غزہ میں 3 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 19 زخمی ہوئے جن کا تعلق 8 آمررڈ بریگیڈ کے 89 بٹالین سے تھا۔ہلاک فوجی اہلکاروں میں ایک ریزرو میجر، ایک ریزرو کیپٹن، 2 ریزرو وارنٹ آفیسر اور ایک ریزرو ماسٹر سارجنٹ شامل ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی اہلکار ایک عمارت میں رسد کے لیے جمع تھے کہ اس دوران حزب اللہ نے عمارت پر راکٹوں سے حملہ کردیا۔

دوسری جانب شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں سے جنگ میں بھی 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔اسرائیلی فوج کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک اسرائیلی ٹینک کو نشانہ بنایا جس سے ٹینک میں موجود 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک فوجیوں میں ایک کیپٹن اور 2 سارجنٹ شامل ہیں جن کا تعلق 196 آرمرڈ بٹالین سے تھا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر