سکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 9 خوارج ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹا ئمز)سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں آپریشن کرتے ہوئے انتہاءی مطلوب دہشتگرد سمیت 9 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے گزشتہ شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک خوارج میں 2 خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب خارجی لیڈر سید محمد عرف قریشی استاد بھی شامل تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر