پی آئی اے کو کینیڈا کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے کو کینیڈا کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی،تفصیلات کے مطابق کینیڈین حکام کی جانب پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی ہدایات موصول ہو گئی ہیں اور 22جون سے پی آئی اے براہ راست مسافروں کو لے کر کینیڈا جاسکے گی،کینیڈین حکام نے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو ائیر مارشل ارشد ملک کی وضع کردہ ایس او پی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے براہ راست پروازوں کی اجازت کا فیصلہ کیا،پی آئی اے پہلے مرحلے میں ہفتہ وار تین پروازیں اتوار سے شروع کرے گا اور دوسرے مرحلے میں پاکستان سے کینیڈا کا آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی پروازوں پر بکنگ کھول دی گئی ہے اور لوگ بآسانی نشستیں حاصل کرسکتے ہیں،واضح رہے کہ پروازیں کوویڈ کی پابندیوں کے باعث صرف کارگو تک محدود کردی گئی تھیں۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر