ہمارا آئینی بینچز سے کوئی تعلق نہیں ، ہم خود ایک آئینی فورم ہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بلوچستان سے مسلم لیگ ( ن ) کے ممبر قومی اسمبلی ( ایم این اے ) عادل بازئی کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کا دعویٰ سامنےآ گیا ۔

الیکشن کمیشن میں ایک حکومتی اور دو اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کیخلاف نااہلی ریفرنسز کی سماعت کی سماعت ہوئی جس کے دوران چھبیسویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی بینچوں کے قیام کا بھی تذکرہ ہوا جبکہ چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجا نے ایک ریفرنس پر مزید کارروائی کو ہائیکورٹ سے حکم امتناع نمٹائے جانے سے مشروط کر دیا ۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے روبرو 3 ارکان پارلیمنٹ کیخلاف نااہلی ریفرنسز پر سماعت کے دوران این اے 262 کوئٹہ ایک سے ن لیگ کے رکن عادل خان بازئی کے بجائے ان کے بھائی پیش ہوئے اور چیف الیکشن کمشنر کے استفسار پر بتایا کہ انہیں کچھ معلوم نہیں کہ عادل بازئی اس وقت کہاں ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے اسپیکر کی طرف سے بھجوائے گئے ریفرنس کی کاپی عادل بازئی کے بھائی کو دینے کی ہدایت کی اور دلائل کے لئے 5 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ۔این اے 4 سوات سے سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کیخلاف ریفرنس پر وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ہائیکورٹ نے 7 نومبر تک حکم امتناع دے رکھا ہے ، اب ہمارا کیس آئینی بینچ میں چلا جائے گا ۔ممبر سندھ نے کہا ہمارا آئینی بینچز سے کوئی تعلق نہیں ، ہم خود ایک آئینی فورم ہیں ۔چیف الیکشن کمشنر نے قرار دیا کہ اگر حکم امتناع خارج ہو گیا تو ہم اپنی کارروائی جاری رکھیں گے ، کیس کی مزید سماعت گیارہ نومبر کو ہو گی ۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر