سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، 15 سال تک سزا اور بھاری جرمانے کی منظوری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے، ہراسانی کے واقعات میں ملوث افراد اور افواہیں پھیلانے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی رولز کی منظوری دے دی جس کے مطابق ریاستی اداروں اور سرکاری شخصیات کے خلاف پراپیگنڈے پر سخت کارروائی ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر کرائمز میں ملوث افراد کو 5 تا 15سال سزا اور بھاری جرمانہ ہو سکے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 ماہ بعد این سی سی آئی اے پورے اختیارات کے ساتھ فعال ہو گئی ہے، این سی سی آئی اے سائبر کرائمز کے خلاف کارروائی کیلئے عالمی اداروں سے رابطے کی مجاز ہو گی۔

نگراں حکومت نے دسمبر 2023 میں این سی سی آئی اے قائم کرنےکی منظوری دی تھی، ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ ختم ہو جائیں گے اور متعلقہ افسران ایک سال تک اتھارٹی میں خدمات دیں گے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر