کمپٹیشن کمیشن کی پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کے مرجر کے جائزے کی سماعت جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹیڈ (پی ٹی سی ایل) کے ٹیلی نار پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور اوریئن ٹاورز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے 100فیصد شیئر کے حصول اور مرجر کے جائزے کی چوتھی سماعت ہوئی ۔ دونوں کمپنیوں کے انضمام کی درخواست کی سماعت کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو ، اراکین جناب سلمان امین اور جناب عبد الرشید شیخ پر مشتمل بنچ کر رہا ہے۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے دائر مرجر کی درخواست کی سماعت میں اس ٹرانزیکشن کا ٹیلی کام سیکٹر کی مارکیٹ مقابلہ پر ممکنہ اثرات ، صارفین کو دستیاب سہولتوں ، سیکٹر میں سرمایہ کاری اور مسابقتی حرکیات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

درخواست کی چوتھی سماعت میں ونی میسرز سی ایم پاک (زونگ) کے وکیل اسد لدھا اور سمین قریشی نے اپنے دلائل پیش کئے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی نمائندگی ڈائریکٹر جنرل عامر شہزاد نے کی ۔ بنچ کی سماعت کے دوران پی ٹی سی ایل ، وطین ، جاز اور ٹیلی نار کو وکلاء نے بھی اپنے تبصرے پیش کئے۔

سماعت کے دوران ایک زونگ پاکستان نے سپیکٹرم کی تقسیم تشویش کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سپیکٹرم موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کی مارکیٹ میں انکے حصے کو تعین کرتا ہے اور ہر فریکوئنسی بینڈ الگ کارکردگی اور کوریج کی خصوصیات پیش کرتا ہے ۔ اس ٹرانزیکشن کے بعد ، پی ٹی سی ایل کا سپکٹرم شئیر ٹیلی مواصلات کی رٹیل مارکیٹ کا 34.4 فیصد ہونے کی توقع ہے.

اس سے پچھلی سماعتوں میں ، پی ٹی سی ایل ، وطین ٹیلی کام ، اور جاز کے قانونی مشیران نے اس انضمام کے مارکیٹ پر ممکنہ اثرات پر دلائل پیش کیے ۔ کمیشن کے حکام میں شہزاد حسین (ڈائریکٹر جنرل/رجسٹرار) بیرسٹر عبرین عباسی ، حافظ نعیم ، مسٹر ارشد جاوید (محکمہ قانونی) اور محترمہ مریم پرویز شامل تھے ۔ سماعت 24 اکتوبر 2024 تک ملتوی کردی گئی ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر