احتجاج کا پلان بنا رہے ہیں، اس بار پورا ملک بلاک کریں گے: علی امین گنڈاپور

پشاور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ احتجاج کا ایک اور پلان بنا رہے ہیں اور اس دفعہ پورے ملک کو بلاک کریں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آزاد عدلیہ پر حملہ ہوا ہے، غیرقانونی آئینی ترامیم کے خلاف ہم آواز اٹھائیں گے، یہ اپنی مرضی کے ججز تعینات کرکے مرضی کے فیصلے کریں گے مگر آئینی ترامیم ہم ختم کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا مبارک زیب کو ٹکٹ نہ دینے کا میرا فیصلہ ٹھیک تھا، مبارک زیب نے بانی پی ٹی آئی کی تصویر لگا کر پارٹی کے ساتھ غداری کی، باجوڑ کے لوگوں کو بتا رہا ہوں کہ مبارک زیب نے آپ کا ووٹ نہیں آپ کا حق بیچا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ان کو پارٹی سے نکالیں گے، ووٹ بیچنے والوں کے نام سامنے آئے ہیں، آج شوکاز جاری کیا جائے گا، جو غدار ہے اس کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ علی امین نے مزید کہا کہ اس دفعہ ایک اور احتجاج کا پلان بنا رہے ہیں، احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں پھیلائیں گے اور میں قیادت کروں گا، یہ مکمل احتجاج ہوگا اور پورے پاکستان کو بلاک کریں گے، پرامن رہنا ہے سیاسی تحریک ہے اور سیاسی طریقے سے چلے گی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر