سنوار نے پیشکش کے باوجود غزہ چھوڑنےکے بجائے میدان جنگ میں رہنےکو ترجیح دی، رپورٹ میں انکشاف

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) امریکی اخبار  وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ  اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران عرب ثالثوں نے حماس کے شہید سربراہ یحییٰ سنوار کو غزہ جنگ چھوڑ کر مصر جانےکا موقع دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یحییٰ سنوار  نے عرب ثالثوں کی جانب سے مصر جا پیش م کردیا تھا اور  جنگ کا میدان چھوڑنے کے بجائے اپنی سرزمین پر رہنے کو ترجیح دی تھی اور کہا تھا کہ  میں فلسطینی سرزمین پر ہوں۔

رپورٹ کے مطابق سنوار نے قبول کیا تھا کہ  اسرائیلی حملوں میں ان کی شہادت کا امکان ہے۔ سنوار کی تجویز  تھی کہ میری شہادت کے بعد حماس کو ایک لیڈر شپ کونسل کا انتخاب کرنا چاہیے۔امریکی اخبار کے مطابق سنوار کا کہنا تھا کہ اگر میں شہید ہوگیا تو اسرائیل مختلف پیشکشں کرےگا لیکن حماس کو ہار نہیں ماننی چاہیے۔

تقریب سے خطاب میں یحییٰ سنوار کہہ رہے ہیں کہ مجھے اور  القسام کے رہنما م دیف کو قتل کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، شہادت ہمارے لیے سب سے بڑا تحفہ ہے۔

یحییٰ سنوار اپنے خطاب میں کہہ رہے ہیں کہ قابض دشمن مجھے شہید کرنا چاہتا ہ میں اللہ کے حضور شہید ہو کر پیش ہونا چاہتا ہوں، میں کووڈ، حرکت قلب بند ہونے، کسی ٹریفک حادثے یا کسی بیماری میں آرام سے مرنے سے زیادہ ایف 16 طیارے یا بم سے مرنے کو ترجیح دوں گا، کیا کسی کو معلوم ہے کہ 60 سال یا اس کے بعد ہمارے ساتھ کیا ہو گا، ہم تو موت کے قریب ہیں جو کہ ایک حقیقت ہے، تو میں طبعی موت سے زیادہ شہید ہونے کو ترجیح دوں گا۔  



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر