آئينی ترمیم پر اختلاف کرنیوالے 90 لوگ بھی راضی تھے صرف ایک شخص راضی نہیں تھا: مراد علی شاہ

کراچی (نیشنل ٹائمز) کراچی میں تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ کا کہنا تھاکجہ آصف علی زرداری نے 18ویں آئینی ترمیم سے آئین کو بحال کیا، شہید محترمہ کی خواہش تھی کہ عدلیہ میں تبدیلی لائی جائے، عدلیہ سیاسی مقدمے بناتی ہے اور چاہتی ہے کہ اس کی تشہیر ہو، سعید غنی کتنی بار توہین عدالت میں پھنسا رہا اب بھی پھنسا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے قائد اعظم کی تقاریر اور میثاق مجہوریت کا بھی بتایا، بلاول  نے نمبر پورے ہونے کے باوجود چاہا کہ اتفاق رائے ہو لیکن ایک شخص جو رکن نہیں اور کسی جماعت کے سربراہ نہیں وہ راضی نہیں تھا، 80 سے 90 لوگ راضی تھے لیکن وہ راضی نہیں تھا جو آج کسی جماعت کاصدر بھی نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ عدلیہ کاپوراوقت توسیاسی کیسزمیں لگ جاتاتھا، ہم نے کہا یہ وقت عوامی کیسزپرلگے، شہید محترمہ نے2006میں عدلیہ اصلاحات کاسوچا اور کہا عدلیہ میں اصلاحات کے بغیرملک ترقی نہیں کرسکےگا، کوئی کچھ بھی کہے یہ متفقہ ترامیم ہيں، عام آدمی کیلئے‍ ضروری تھیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ اور چین بڑی طاقتیں، حل صرف سفارت کاری، عالمی استحکام مشترکہ ہدف ہے: صدر شی
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے
شاہ چارلس کا یوکرین، مشرق وسطیٰ میں طویل مدتی امن کی حمایت کا عزم
اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی: 7 دہشتگرد جہنم واصل، میجر سمیت5 جوان شہید
چین نے امریکا کے ساتھ تعلقات میں چار اہم سرخ لکیریں واضح کر دیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر