اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوتھ ڈویلپمنٹ سیمینار کا انعقاد

اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ ٹیچر ایجوکیشن نے چئیر مین ڈاکٹر خالد سلیم کی زیر نگرانی یوتھ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں مقررین نے طلباء کو مثبت ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تلقین کی۔ سیمینار کے اختتام پہ فوڈ گالا اور ثقافتی سرگرمیاں بھی منعقد ہوئیں۔
سیمینار کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر طاہر خان تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں طلباء کو اس بات کی تلقین کی کہ وہ اپنی ڈگری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ذاتی اور پیشہ وارانہ تربیت بھی حاصل کریں۔
ڈاکٹر خالد سلیم نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا مقصد طلباء میں خود اعتمادی پیدا کرنا اور ان کو جدید دنیا سے چیلنجز سےنمٹنے کےلیے تیار کرنا ہے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ ہم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر کے ویژن کے مطابق طلباء کو ہم نصابی سرگرمیوں جیسا کہ اسپورٹس اور کمیونٹی کے فلاحی کاموں کےلیے تیار کر رہے ہیں۔
فوڈ گالا میں طلباء نے مختلف علاقائی ثفافتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے کھانوں کے اسٹالز لگائے۔ یونیورسٹی کے اساتذہ نےان رنگا رنگ سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر