صدر نے 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کردیئے، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم پردستخط کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سمری ارسال کیے جانے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کیے اور ترمیم کے مسودے کی حتمی منظوری دے دی، صدر مملکت کے دستخط کے بعد آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹفکیشن بھی جاری کردیا گیا، گزٹ نوٹی فکیشن جاری ہونے کے نتیجے میں 26 ویں آئینی ترمیم نافذ ہوگئی۔
بتایا جارہا ہے کہ پارلیمنٹ سے پاس ہونے کے بعد وزیر اعظم نے 26 ویں آئینی ترمیم کی توثیق کیلئے صدر کو بھیجی جانے والی ایڈوائس پر دستخط کیے اور ترمیم پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد وزیر اعظم نے توثیق کیلئے صدر کو ایڈوائس بھیجی، آئینی ترمیم دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد ایوان صدر کو ارسال کی گئی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بل صدر مملکت کوارسال کیا تھا۔

معلوم ہوا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں نے دوتہائی اکثریت سے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی، جس کے تحت چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تقرری کی مدت تین سال ہو گی،12 رکنی پارلیمانی کمیٹی 3 سینئر ترین ججز کے پینل میں سے نئے چیف جسٹس کا نام وزیر اعظم کو پیش کرے گی، سپریم کورٹ کے ججز کی تقرری کے لیے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان تشکیل دیا جائے گا جس میں چیف جسٹس سمیت چار سینئر ترین ججز اور قومی اسمبلی اور سینٹ سے دو دو اراکین بھی شامل ہوں گے جب کہ ترمیم میں شامل شق کی منظوری کے تحت ہی ملک سے یکم جنوری 2028ء تک سودی کاروبار کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر