ایک بار پھر توسیع‘ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی تا حکم ثانی رہے گی

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) حکومت نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی توسیع کے تحت اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی تا حکم ثانی برقرار رہے گی، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع پنجاب حکومت نے کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے، جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا، سیکورٹی خدشات کے باعث اس بار جیل میں ملاقاتوں پر پابندی تاحکم ثانی رہے گی۔
بتاتے چلیں کہ رواں ماہ پہلی بارپنجاب حکومت نے 4 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی، اس کے بعد اکتوبر 18 کو جیل ملاقاتوں پرپابندی میں مزید 2 روز کی توسیع کی گئی، تاہم راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع کے باوجود آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت کے لیے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کی اجازت برقرار رکھی گئی تھی۔

معلوم ہوا ہے کہ پابندی کے دوران اڈیالہ جیل حکام نے حفاظتی اقدامات کومزید بڑھا دیا گیا تھا، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام نے ملاقاتوں پر پابندی لگائی تھی، ملاقاتوں پر پابندی کے دوران اڈیالہ جیل کے اندر اور بیرونی دیواروں کے ساتھ کئی حفاظتی مشقیں کی گئیں، جن میں جیل پولیس، پنجاب رینجرز، سول ڈیفنس، پنجاب پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو 1122، اور فائر فائٹرز شامل تھے، ان حفاظتی مشقوں کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں قیدیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر