آصف علی زرداری اور بلاول زرداری کاسابق سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال پر رنج و غم اور صدمے کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشتونخواہ میپ کے رہنما سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال پر رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سینیٹر عثمان کاکڑ بلوچستان کے عوام کے وکیل تھے۔ انہوں نے پارلیمان میں بلوچستان کے عوام کی بھرپور نمائندگی کی۔ آصف علی زرداری نے عثمان کاکڑ کے انتقال پر پشتونخواہ میپ اور سینیٹر عثمان کاکڑ کے سوگوار خاندان سے ہمدری اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر عثمان کاکڑ پارلیمان میں عوام کی ایک مضبوط اور توانا آواز تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انہیں سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال کی خبر سن کر سخت صدمہ پہنچا ہے۔ سینیٹر عثمان کاکڑ کی عوامی خدمات اور ایوان میں ان کے موثر کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے سینیٹر عثمان کاکڑ کے لواحقین کے لئے صبر جمیل اور مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر