حماس سربراہ یحیی سنوار کی شہادت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

نیویارک (نیشنل ٹائمز) اسرائیلی فورسز کے ساتھ دو بدو لڑائی میں شہید ہونے والے حماس کے سربراہ یحیی السنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق پوسٹ مارٹم میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یحیی سنوار کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی۔یحیی سنوار کا پوسٹ مارٹم کرنے والے اسرائیلی ڈاکٹر چین کوگل نے امریکی اخبار کو بتایا کہ پہلے حماس رہنما کے ہاتھ میں میزائل یا ٹینک کے شیل سے زخم ہوا۔ ڈاکٹر چین کوگل نے مزید بتایا کہ یحیی سنوار نے اپنے زخمی بازو سے بہتے خون کو روکنے کے لیے تار سے باندھا لیکن ان کا بازو ٹوٹ چکا تھا۔اسرائیلی ڈاکٹر کا کہنا تھا یحیی سنوار کی موت سر میں گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی تاہم نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کس نے گولی چلائی، کب گولی چلائی اور کونسا اسلحہ استعمال کیا گیا۔اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یحیی سنوار رفح میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے کے دوران مارے گئے، اسرائیلی فورسز کو یحیی سنوار کی موجودگی کے بارے میں کسی قسم کی اطلاع نہیں تھی، اسرائیلی فوج کے ایک میجر جنرل نے موقع پر پہنچ کر یحیی سنوار کی شناخت کی اور پھر تصدیق کے لیے ان کا ڈینٹل ٹیسٹ کیا گیا اور ڈی این اے بھی کیا گیا۔ یحیی سنوار 16 اکتوبر کو غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے، اسرائیلی فورسز کی جانب سے یحیی سنوار کی شہادت سے قبل کی ایک ڈرون ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں انہیں ایک تباہ حال عمارت کی دوسری منزل پر زخمی حالت میں صوفے پر پرسکون انداز میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔اسرائیلی فورسز نے بعد ازاں یحیی سنوار کی ایک اور ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں انہیں صیہونی فورسز کے ساتھ جھڑپ کرتے اور کھڑکی سے فائرنگ کرتے دکھایا گیا۔اسرائیلی فورسز نے یحیی سنوار کی شناخت کی تصدیق کے لیے ان کے دانتوں کا ٹیسٹ کیا اور جسم کا کچھ حصہ کاٹ کر ڈی این اے کے لیے ساتھ بھی لے گئے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر