بیروت اور اس کے اطراف میں اسرائیلی حملوں میں کمی لانا چاہتے ہیں، امریکہ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ اسرائیل لبنان کے دارالحکومت بیروت اور اس کیاطراف میں اپنے حملے کم کرے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹن کا کہنا ہے کہ شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ ہم اسرائیل کو بیروت اور اس کے ارد گرد حملوں میں کمی دیکھنا چاہتے ہیں اور ہم مذاکرات کی طرف منتقلی دیکھنا چاہتے ہیں جس سے دونوں طرف کے شہری اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل کی سکیورٹی کا مسئلہ اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے ساتھ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے مجھے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ہونے والے متعدد واقعات کے باوجود اقوام متحدہ کی فورس کو نشانہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ایک اور تناظر میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ غزہ کے شہریوں کو وہ انسانی امداد ملنی چاہیے جو انہیں زندہ رہنے کے لیے درکار ہیاور اس کا زیادہ حصہ ان تک پہنچنا چاہیے۔ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب G7 ممالک کے وزرائے دفاع نے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس یونیفل اور لبنانی مسلح افواج کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر