اسرائیل کے ایران پر ممکنہ جوابی حملے کی خفیہ معلومات لیک، امریکا نے تحقیقات کا آغاز کردیا

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) اسرائیل کے ایران پر ممکنہ جوابی حملے کی انتہائی خفیہ معلومات لیک ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ خفیہ معلومات جمعہ کے روز “مڈل ایسٹ اسپیکٹیٹر” نامی ایک ٹیلی گرام اکانٹ پر شائع ہوئیں جس کے بعد آن لائن گردش کرنا شروع ہو گئیں جس پر امریکا نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔اعلی امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ لیک “بہت ہی تشویش ناک” ہے، یہ وہ خفیہ دستاویزات ہیں جو امریکا کے علاوہ صرف آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور کینیڈا دیکھ سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دستاویزات اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف ممکنہ حملے کی تیاریوں کی تفصیل فراہم کرتی ہیں، دستاویزات میں منصوبے میں اسرائیل کے ہتھیاروں کی نقل و حمل شامل ہے۔امریکی عہدیدار نے اس حوالے سے مزید کہا کہ یہ دستاویزات پینٹاگون کی ملکیت ہے جو قومی سلامتی کے منصوبے سے منسوب ہے، تحقیقات کی جارہی ہیں کہ پینٹاگون کی مبینہ دستاویزات تک کس کی رسائی تھی۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر